پی ایچ ایف اور وزارت سپورٹس کے مابین معاملات طے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے پر بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر احسان الرحمنٰ مزاری سے ملاقات کی۔صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے ملاقات کے دوران ہاکی فیڈریشن کے انتخابات نہ کرانے پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں لیکن ایک ہفتے میں الیکشن کرانا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے خود الیکشن کرانے سے منع کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جلد از جلد الیکشن کروانے کی یقین دہائی کروائی ، جس پر پی ایچ ایف اور وزارت سپورٹس کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

تعارف: newseditor