محمد عامر کی بیٹی کی پہلی روٹی

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے بیٹی منسا کی جانب سے بنائی گئی پہلی روٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔قومی کرکٹر محمد عامر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر روٹیوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ منسا نے آج پہلی بار روٹی بنائی ہے۔واضح رہے کہ 2020 میں محمد عامر نے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔محمد عامر نے 26 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

error: Content is protected !!