بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 11 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

 

بابر اعظم یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انجام دیا، 27 سالہ بابر اعظم نے 228 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کئے، ٹیسٹ کرکٹ میں وہ اب تک 2970، ون ڈے انٹرنیشنل میں 4442 اور ٹی 20 میں 2686 رنز بناچکے ہیں۔

 

اس سے قبل پاکستان کی طرف سے جاوید میاں داد، سعید انور، محمد یوسف، انضام الحق، یونس خان، مصباح الحق، سلیم ملک، محمد حفیظ، شعیب ملک اور شاہد آفریدی 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

تعارف: newseditor