ماریہ شرپووا بیٹے کی ماں بن گئیں

روس کی سابق عالمی نمبرون ٹینس پلیئر ماریہ شراپوا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ماریہ شراپوا نے فروری 2020 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اسی سال دسمبر میں برطانوی بزنس مین سے منگنی کی تھی۔

انسٹاگرام میں ایک پوسٹ میں ماریہ شراپوا نے بیٹے کی پیدائش کے بارے میں بتایا جس کا نام تھیوڈور رکھا گیا ہے۔الیگزینڈر گائلکس اور ماریہ شراپوا کی پہلی اولاد کی پیدائش یکم جولائی کو ہوئی تھی مگر سابق ٹینس اسٹار نے 16 جولائی کو اس کے بارے میں بتایا۔انسٹاگرام پوسٹ میں ماریہ شراپوا نے بیٹے کی تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ ‘ یہ ہمارے چھوٹے سے خاندان کا سب سے خوبصورت، چیلنجنگ اور بہترین تحفہ ہے’۔

خیال رہے کہ ماریہ شراپوا نے اپریل میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ماریہ شراپوا 5 مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن رہی ہیں اور انہوں نے اپنے کیرئیر میں 3 کروڑ 8 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کی ہے۔

تعارف: newseditor