زخمی ہونے کے باوجود محمد صلاح نے میچ جاری رکھا

دنیائے فٹبال کے معروف سٹرائیکر مصر کے محمد صلاح نے میچ کے دوران زخمی ہونے کے باوجود گھٹنے کا سکین کرانے سے انکار کرتے ہوئے اپنے ملک مصر کیلئے میچ جاری رکھا، انتیس سالہ محمد صلاح جو آئندہ سال ہونے والے افریقہ کپ آف نیشن کے کوالیفائنگ رائونڈ میں اپنے ملک مصر کی گنی کیخلاف میچ میں قیادت کر رہے تھے کو میچ کے آغاز میں گھٹنے پر شدید چوٹ آگئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں سکین کا مشورہ دیا اور تاہم محمد صلاح نے سکین سے بھی انکار کردیا اور نوے منٹ کا مکمل میچ بھی کھیلا، مصر نے اس میچ میں گنی کو ایک صفر سے شکست دی،مصر نے اب اپنا اگلا کوالیفائنگ میچ نو جون کو ایتھوبیا کیخلاف کھیلنا ہے جبکہ اس کے بعد مصر کو جنوبی کوریا کیخلاف بھی ایک دوستانہ میچ کھیلنا ہے۔

error: Content is protected !!