پشاور۔۔گورنمنٹ کالج پشاورکےپرنسپل پروفیسرڈاکٹر تاج الدین تاجوراورڈائریکٹرسپورٹس حسن خان نےکہاہے کہ گورنمنٹ کالج باصلاحیت طلبہ کا گڑھ ہےاس ادارےنےجہاں معاشرےکومختلف شعبوں میں قابل اوراعلی تعلیم یافتہ نسل دی ہیں,وہاں کھیلوں کےشعبے میں کرکٹ،اتھلیٹکس،فٹبال،ہاکی اوروالی بال سمیت کئی دیگرکھیلوں کےلاتعدادباصلاحیت کھلاڑی بھی پیداکیئےہیں جنہوں نےاپنےکھیلوں میں خیبرپختونخوااورپاکستان کوایک مثبت شناخت دی ہے۔حال ہی میں اسی کاج کےطالبعلم صلاح الدین نے پاکستان بورڈہاکی ٹیم میں جگہ بناکرملائشیاء کےدورےپرہیں۔جن پرہمیں فخرہے بوریقینأیہ گورنمنٹ کالج کیلئے بڑااعزازہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےپرنسپل ڈاکٹرتاج الدین تاجوراورحسن خان کاکہناتھاکہ صلاح الدین گورنمنٹ کالج پشاورکےفرسٹ ایئرکےسٹوڈنٹ ہےجن کابنیادی تعلق ضلع چترال سے ہےانہوں نےہاکی کھیلنے کااغازسول کوارٹرکلب سےکیا۔اورجب سےکالج میں داخلہ لیاہےانکے کھیل کومزیدنکھارنےکیلئے ہم نےبہت کام کیاہے۔انہوں نےکہاکہ صلاح الدین انتہائی باصلاحیت نوجوان ہیں ان میں اگےجانےکے تمام ترصلاحیتیں موجودہےانشاء اللہ وہ ملائشیاء میں جاری ہاکی چمپئن شپ میں پاکستان کونمایاں پوزیشن دلانےمیں اپنی صلاحیتوں کاکھل کرمظاہرہ کرینگے۔حسن خان نےکہاکہ پرنسپل ڈاکٹرتاج الدین تاجورکھیلوں کیساتھ بڑالگاؤ رکھتےہیں اورانہی کی مکمل سرپرستی سےگورنمنٹ کالج میں ساتھی ڈائریکٹرزسپورٹس ظفراقبال اورعبدالرشیدانورکیساتھ ملکرایک ٹیم ورک کی شکل میں کھیلوں کی فروغ اورطلبہ کومختلف کھیلوں کے ٹریننگ دے رہےہیں جسکے باعث شعبہ کھیل میں گورنمنٹ کالج کوایک نمایاں مقام حاصل ہے۔