آسڑیلوی پچ ماہر ڈیمیئن ہوف کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ

آسٹریلوی پچ ماہر ڈیمیئن ہوف نے لاہور میں قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا ہے ڈیمیئن ہوف نے سٹیڈیم کی پچز اور گرائونڈ کی آئوٹ فیلڈ کا جائزہ لیا

 

آسٹریلوی ماہر نے گرائونڈ کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کا بھی معائنہ کیا

پی سی بی کیوریٹر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ آغا زاہد نے ڈیمیئن ہوف کو اس موقع پر بریفنگ دی آسٹریلوی ماہر پی سی بی کے کیوریٹرز اور مقامی کوچز کو پچز کی تیاری پر لیکچرز بھی دیں گے

ڈیمیئن ہوف 2 ہفتے کے لیے پاکستان آئے ہیںوہ لاہور کے بعد ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔

error: Content is protected !!