انگلش کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ٹیم کا دورہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد نے پنڈی سٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفد نے ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ای سی بی کی سکیورٹی کے وفد نے پاکستانی حکام سے سکیورٹی امور پر مشاورت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے وزارتِ داخلہ میں بھی پاکستانی حکام سے ملاقات کی، انگلش کرکٹ بورڈ کا وفد کراچی، لاہور اور ملتان کا بھی دورہ کرے گا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ انگلش ٹیم کی پاکستان آمد 15 ستمبر کو تجویز کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انگلش ٹیم رواں سال 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان آئے گی۔

تعارف: newseditor