پشاور(سپورٹس رپورٹر)محکمہ کھیل خیرپختونخوا کے زیر اہتمام جاری صوبہ بھر میں روایتی کھیلوں کے سلسلے میں گزشتہ روز دیر لوئر میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ’ آر ایس او سوات کاشف فرحان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ذاکر اللہ مہمانان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈی ایس او شکیل احمد ‘ڈی ایس او دیر اپر ابرار احمد’اے ڈی حامد علی ‘اشفاق احمد’ ایڈمن آفیسر ارشاد احمد’اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر ماجد خان ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس صدر دیر پائین ملک شاہ نسیم خان ‘جنرل سیکرٹری مسلم خان ‘صدر بیڈمنٹن سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’گزشتہ روز ہونیوایل میوزیکل چیئر کے مقابلوں میںآئنتہ’ خرقائی میں حبیب’ مرکائی میں علینا’گلی ڈنڈا میں اڈینزئی اور پرس میں تیمرگرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی’والی بال کے مقابلوں میں اوچ کی ٹیم نے میدان مار لیا
بلامبٹ کی ٹیم رنر اپ رہی ‘کبڈی کے مقابلے میں تیمرگرہ تحصیل کلب نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی تحصیل ثمر باغ کی ٹیم رنر اپ رہی ‘رسہ کشی کے مقابلے پولیس کی ٹیم نے جیت لئے’سخے کے مقابلوں میں تیمرہ گرہ اے ٹیم نے کامیابی حاصل کی ‘بلورے کے مقابلوں میں آفان’ چیندرو کے مقابلوں میں علینا بی بی جبکہ گاڑنیگو کے مقابلے میں مرسلین نے کامیابی حاصل کرلی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان اور صوبائی وزیر محمد عاطف خان کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری سپورٹس طاہر اورکزئی’ڈی جی سپورٹس خالد خان اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان کی کاوشوں اور نگرانی میں یہ مقابلے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں مرحلہ وار جاری ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کاسلسلہ بھی جاری ہے انہیں ٹرافیوں کیساتھ نقدانعامات بھی دئیے جارہے ہیں جبکہ تمام اضلاع کے مختلف ایونٹس کی ونر ٹیموں کے درمیان فائنل رائونڈ پشاور میں ہوگا۔