سکردو گلگت بلتستان میں آل پاکستان سپورٹس فیسٹیول برائے افراد باھم معزوری کی افتتاحی وہیل چئیر کرکٹ میچ

سکردو گلگت بلتستان میں آل پاکستان سپورٹس فیسٹیول برائے افراد باھم معزوری کی افتتاحی وہیل چئیر کرکٹ میچ میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے گلگت کی ٹیم کو 25 رنز سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا، گلگت بلتستان میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا ایونٹ ہے جو کہ افراد باھم۔معزوری کے لیے ترتیب دیا جاتا ہے، یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ افراد باھم معزوری کی ٹیم جعفر شاہ صاحب اور زوار نور افشلز کی نگرانی میں 16 جولائی کو گلگت پہنچ چکی ہے،جھاں پر وہیل چئیر کرکٹ کے ساتھ ساتھ ،وہیل چئیر ریس، پینٹنگ، رسہ کشی اور خواتین کے مقابلوں میں بوشے گیم میں بھی شرکت کرنے کے لیے تیار ہیں، زوار نور نے پہلی کامیابی خیبرپختونخواہ کے نام کردیا۔

وہیل چئیر کرکٹ میں چھ چھ اوورز کامیچ کھیلا گیا، جس میں گلگت بلتستان کےکپتان ھاشم میر نے ٹاس جیت کر خیبر پختونخواہ کے کپتان ایاز خان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، خیبر پختونخواہ کی طرف سے، گوھر آفریدی اور مثل خان کے اننگ کا آغاز کیا، اور ٹوٹل چھ اوورز میں 91 رنز بنائے جس میں گوھر آفریدی 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہا مثل خان 20 رنز بنا۔کر اور ایاز خان 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے

جواب میں گلگت بلتستان کی ٹیم سے ھاشم میر اور وقاص احمد نے اننگ کا آغاز کیا اور راج ولی نے خیبرپختونخواہ کی طرف سے پہلا اوور پھینکہ جس میں گلگت کی ٹیم بغیر کسی نقصان کے 11رنز بنانے میں کامیاب ہوئی دوسرے ہی اوور کی پہلی گیند پر مثل خان نے وقاص احمد کو کلین بولڈ کردیا، آخریں میں گلگت کی ٹیم مقررہ اوورز میں 70 رنز بنائے اور اسکے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئیے،اسی طرح خیبر پختونخواہ کو وہیل چئیر کرکٹ ٹیم نے پہلا میچ 21رنز سے جیت لیا،

تعارف: newseditor