پاکستان ون ڈے کی تازہ عالمی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد بھارت تیسرے اور قومی ٹیم 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔پاکستان اور بھارت میں صرف 3 رینکنگ پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کا پانچواں، جنوبی افریقہ کا چھٹا اور بنگلا دیش کا ساتواں نمبر ہے۔سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

تعارف: newseditor