بابر اعظم کے ٹیلنٹ کی کیا بات ہے، شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی گزشتہ روز کی سنچری منفرد اور غیر معمولی حالات میں تھی۔

 

انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کی سخت کنڈیشن میں کپتان ہونے کے ناتے  ٹیل اینڈرز کے ساتھ اس طرح کی بیٹنگ کرنا کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے۔شعیب اختر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ٹیلنٹ کی کیا بات ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

تعارف: newseditor