لنکا پریمیئر لیگ 2022 ملتوی

سری لنکا کرکٹ نے لنکا پریمیئر لیگ 2022 ملتوی کرنےکا اعلان کر دیا ہے۔سری لنکا کرکٹ نے  اپنی ویب سائٹ پر جاری مختصر بیان میں لنکا پریمیئر لیگ 2022 ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ یکم اگست سے 21 اگست تک  منعقد ہونی تھی تاہم اب ایک اعلان کے ذریعے سری لنکا کرکٹ نے لنکا پریمیئر لیگ ملتوی کرنےکا اعلان کیا ہے۔

 

سری لنکا کرکٹ کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ  پروڈکشن گروپ کی درخواست پر کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہےکہ  پروڈکشن گروپ نے درخواست کی تھی کہ موجودہ ملکی معاشی حالات کے پیش نظر لنکا پریمیئر لیگ کی میزبانی کے لیے ماحول بلکل بھی سازگار نہیں ہے۔

error: Content is protected !!