خیبر پختونخوا روایتی گیمز ، ضلع سوات اور شانگلہ میں مقابلوں کا انعقاد

خیبرپختونخوا روایتی گیمز کے سلسلے میں سوات اور شانگلہ میںکبڈی، رسہ کشی، گولی ڈنڈا، بلوری اور بورا ریس سمیت مختلف مقابلوں کا انعقاد صوبائی محکمہ کھیل کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں جاری روایتی کھیلوں کے سلسلے میں ضلع سوات میں کبڈی، رسہ کشی، گولی ڈنڈا، بلوری اور بورا ریس مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع سوات کے کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی، اس موقع پر اصغر سورانی اسٹنٹ کمشنر کبل سوت اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرہان،ایڈمن آفیسر ارشاد خان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات عبید اللہ اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شانگلہ تحسین اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈائریکٹریٹ جنرل آ ف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ملاکنڈ ریجن میں جاری مقابلوں میں گزشتہ روز ضلع سوات میں روایتی گیمز کا انعقاد کیاگیا جس میں کبڈی میں ورلڈ جیم کلب نے پہلی، طارق کلب نے دوسری، رسہ کشی میں پختون جیم کلب نے پہلی اور سوات جیم کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی گولی ڈنڈا میں عدنان، لطیف اللہ، احتشام نے پہلی اور مہران، فلک ناز، حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی

بلوری میں موسی، ساجد، نعمان نے پہلی اور سلمان، جواد، وقاص نے دوسری پوزیشن حاصل کی بورا ریس میں محمد سلمان نے پہلی اور لطیف اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔شانگلہ میں والی بال، رسہ کشی، گولی ڈنڈا، بلوری، چندرو اور بورا ریس مقابلوں کا انعقادکیا گیا جس میں ضلع شانگلہ کے کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی، اس موقع پر تحصیل چیرمین الپوری وقار احمد خان اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ نتائج کے مطابق والی بال میں فخر افغان کلب پورن نے پہلی

مارخور کلب الپوری نے دوسری، رسہ کشی میں ASC کلب الپوری نے پہلی اور کوز کلے الپوری کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی گولی ڈنڈا میں بلال، سلیم، اقبال، ادریس نے پہلی اور توحید رحمن، اویس، کاشف، شہزاد نے دوسری پوزیشن حاصل کی بلوری میں اظہار علی، نوید، عمر واحد نے پہلی اور توحید، طفیل، عبداللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی بورا ریس میں حصرت حسین نے پہلی اور شعفع اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، چندرو میں عائشہ نے پہلی اور ندا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تعارف: newseditor