پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، 2023 سے 2027 تک فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کو 12 ہوم سیریز ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کی تیاری آخری مراحل میں ہے، 25 اور 26 جولائی کو برمنگھم میں آئی سی سی میٹنگ کے دوران ا یف ٹی پی کو حتمی شکل دی جائے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم باہمی سیریز کے کم از کم 133 میچز کھیلے گی، ان میں 29 ٹیسٹ، 49 ون ڈے انٹرنیشنل اور 55 ٹی 20 شامل ہونے کا امکان ہے۔آئی سی سی اور اے سی سی کے ایونٹس اس سے الگ ہوں گے، فیوچر ٹور پروگرام میں بنگلا دیش کو سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ ملنے کی توقع ہے۔

تعارف: newseditor