پشاور ; انٹر ریجنل والی بال ٹورنامنٹ کیلئے پشاور ریجن کے ٹرائلز مکمل

 

انٹر ریجنل والی بال ٹورنامنٹ کیلئے پشاور ریجن کے ٹرائلز مکمل

پشاور(سپورٹس رپورٹر) انٹر ریجنل والی بال ٹورنامنٹ خیبر پختونخوا کیلئے پشاور ریجن کے ٹرائلز پشاور سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی ہال میں منعقد ہوئے

جس میں ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر اور ضلع مہمند کے 20سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریجنل سپورٹس آفیسر ذاکر اللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا

کہ پاک آرمی اور صوبائی سپورٹس ڈائریکٹ کے باہم اشتراک سے والی بال ٹیلنٹ ہنٹ کا پروگرام ترتیب دیا اس سلسلے میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر صوبائی صدر خالد وقار والی بال ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹر سپورٹس میر بشر بھی موجود تھے پشاور ریجن کے ٹیم منیجر کاشف فرحان کوچ ہدایت اللہ جبکہ سلیکٹڈ پلیئرز ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!