ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ پہلی چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،اس طرح کی چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب چیمپئن شپ کے موقع پر کیا
نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں یوتھ کلب کوئٹہ اور سندھ کلب لاڑکانہ کے میچ کے موقع پرڈی جی سپورٹس پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور یوتھ کلب کوئٹہ اور سندھ کلب لاڑکانہ کے درمیان کھیلا گیا
میچ بھی دیکھا،پہلی چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب چیمپئن شپ کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچز کی اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی پر ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے یوتھ کلب کوئٹہ کے کھلاڑی عبدالنافع کو 10ہزارروپے انعام دیا ۔
یوتھ کلب کوئٹہ اور سندھ کلب لاڑکانہ کے درمیان ہونے والا میچ یوتھ کلب کوئٹہ نے 8-4 سے جیت لیا،اس موقع پر پنجاب ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل(ر)آصف ناز کھوکھر، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر اور ر ڈائریکٹر یوتھ افئیرز سید عمیر حسن ودیگر بھی موجود تھے۔