ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ،ارشد ندیم جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کی شان ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس گیمز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم نے ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن کے فائنل کے لئے اپنی ٹکٹ کنفرم کرالی، امریکی شہر برمنگھم میں جاری ایتھلیٹکس کے اس عالمی میلے میں ارشد ندیم نے مجموعی طور پر ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی۔پاکستانی کھلاڑی نے پہلی تھرو 76.15 اور دوسری تھرو 74.38 میٹر پھینکی جبکہ تیسری تھرو 81 میٹر کی تھی۔ارشد ندیم نے فائنل میں رسائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 24 جولائی کو بھی بہترین پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ کہنی کی ابجری مکمل ٹھیک نہ ہونے کے باوجود اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ اولمپکس میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم نے پنجاب سٹیڈیم میں چھ ہفتوں تک کوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر اسد عباس کی نگرانی میں ٹریننگ کی تھی۔

error: Content is protected !!