پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی حکمت عملی بیان کردی۔گال میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کمی دوسرے ٹیسٹ میں محسوس ہوگی، ان کی جگہ نعمان علی کو پلینگ الیون میں شامل کر رہے ہیں۔
🗣️ Pakistan skipper @babarazam258 speaks on the much-needed break after the first Test and the morale of the squad before the second match against Sri Lanka 🏏#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/p0hbKlHXRv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 23, 2022
قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ مختلف کنڈیشنز میں ہدف عبور کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے، ہم وہ کرنا چاہتے ہیں جو کوئی نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ کھلاڑی ریکارڈ کی طرف جا رہے ہیں، ریکارڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اکٹھے ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں۔