پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سےگال میں شروع ہوگا۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم، سرفراز احمد، شان مسعود، سعود شکیل اور فہیم اشرف نے شرکت کی۔

 

اس کے علاوہ فواد عالم، یاسر شاہ، نعمان علی اور حارث رؤف نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے آرام کیا۔انجری کے شکار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ری ہیب کے لیے جم سیشن میں شرکت کی، وہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تعارف: newseditor