ملک انٹرنیشنل کرکٹ کاایک اوراعزاز،کرکٹرشاہ زیب کشمیرپریمیئرلیگ کاحصہ بن گئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ملک انٹرنیشنل کرکٹ کاایک اوراعزاز،باصلاحیت کرکٹرشاہ زیب کشمیرپریمیئرلیگ کاحصہ بن گئے،جموں جانبازکی نمائندگی کرتےہوئےاس بڑےایونٹ میں جلوہ گرہونگے۔کشمیرپریمیئرلیگ جوپی ایس ایل کےبعدکرکٹ کادوسرابڑاایونٹ ہےجس کیلئے بھرپورتیاریاں جاری ہیں۔کےپی ایل میں شریک ٹیموں نےبہترین کھلاڑیوں کواٹھاناشروع کردیا وہاں جموں جانبازکی انتظامیہ کی نظریں پشاورکی ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باصلاحیت کھلاڑی شاہ زیب خان لگی اوراسےلیکراپنی ٹیم کاحصہ بنادیاہےاور یقیناً یہ شاہ زیب کیلیے اگے بڑھنے کایہ اچھاموقع ہےاوراس موقع سےبھرپورفائدہ اٹھاکروہ اپنی صلاحیتوں کاکھل کرمظاہرہ کرینگے۔

 

شاہ زیب کی طرح قومی ٹیم کےباصلاحیت کرکترساجدخان کاتعلق بھی ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ہےاوریہی سےانہوں نے کرکٹ کااغازکیاجنہوں نےیہاں کےکوالیفائڈکوچز سےبہت کچھ سیکھااوراس وقت وہ پاکستان کرکٹ کااہم حصہ ہےاوردنیائے کرکٹ میں ایک منفردمقام بنانےاورپاکستان کی نیک نامی کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلارہے ہیں۔انشاء اللہ شاہ زیب خان بھی ساجدخان کے طرح نام کمائیں گےاورکرکٹ کی بلندیوں کو چومیں گے۔واضح رہے کہ ملک انٹرنیشنل کراکیڈمی خیبرپختونخواکے واحدنجی اکیڈمی ہے جنہوں باکستان بلکہ افغانستان کرکٹ ٹیم کو بھی کیی بدصلاحیت کھلاڑی دییے ہیں جنکی ایک لمبی فہرست ہے۔

 

اس اکیڈمی کےایم ڈی ملک فرمان علی اپنے دورکےایک منجھے ہوئے کرکٹرتھےلیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔جسکےبعد ملک۔فرمان علی نے عہدکیاکہ انشاء الللہ وہ اپنی اکیڈمی کےذریعے ٹیلنٹڈ کرکٹرزپیداکرینگےاوراللہ کے فضل سے وہ اس مقصدمیں کافی حدتک کامیاب رہےہیں۔ملک فرمان کاکہناہے کہ وہ زیادہ ترغریب گھرانوں کے بچوں کوترجیح دیتے ہیں کیونگہ غریب گھرانوں کےبچے زیادہ ٹیلنٹڈہوتےہیں۔اس اکیڈمی میں اس وقت کئی ایسے کھلاڑی کھیلتے ہیں جن میں اگےبڑھنےکی تمام ترصلاحیتیں موجودہیں۔

تعارف: newseditor