نیشنل جوجتسو چیمپئن شپ کے لئے خیبر پختونخوا ٹیموں کا انتخاب مکمل

پشاور( سپورٹس رپورٹر)لاہور میں 13ویں نیشنل جوجتسو چیمپئن شپ کے لئے خیبر پختونخوا کی مرد وخواتین ٹیموں کا انتخاب کرلیا گیا، ٹیموں کا انتخاب ٹرائلز میں کیا گیا جس میں صوبے بھر سے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔سلیکشن کمیٹی میں جمال آفریدی، احد گل آفریدی، عبدالصمد، نعیم خان اور سیکرٹری جنرل تحسین اللہ شامل تھے۔

خواتین ٹیم میں 48 کلوگرام میں صدف ریاض، 52 کے جی میں عائشہ، 57 کے جی میں رعنا نواز، 65 کے جی میں بشری بی بی، مرد 50 کے جی میں منصور، 56 کے جی انور اللہ، 62 کے جی میں علی حمزہ اور مسعود آفریدی شامل ہیں۔ نیوازا مرد 56 کے جی میں عاطف خان جمیل الرحمن، 62 کے جی میں رفیق، 69 کے جی میں محمد ممدثر نوشاد، 77 کے جی میں وارث حبیب، 85 کے جی میں عمر ایاز اور اوین میں نوید الرحمن، ڈوسٹم میں محمد عمر اور طیب رضوان، خواتین ڈوسٹم عاصمہ اور سدرہ اور مسکڈ ڈوسٹم میں محمد عر اور عاصمہ منتخب ہوئے۔ تحسین اللہ نے کہا کہ ایک بہترین ٹیم تشکیل دی گئی ہے ٹیم چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

error: Content is protected !!