ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا جناب خالد خان صاحب اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اکرم نے ڈسٹرکٹ بٹگرام میں والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔
ڈسٹرکٹ والی بال چیمپیئن شپ فائنل الائی کلب بمقابلہ حکم داد کلب اجمیرہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں الائی کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حکم داد کلب اجمیرہ کو شکست دے دی ۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ریوینیو اینڈ اسٹیٹ جناب تاج محمد خان ترند تھے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیردل صاحب اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اکرم ڈی ایم ایس ڈاکٹر رحیم خان اور مختلف مکاتب فکر اور علاقے سیاسی اور سماجی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
تماشائیوں کی کثیر تعداد نے فائنل میچ میں شرکت کی۔
اس موقع پر تاج محمد خان ترند نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اکرم کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس منعقد کرانے کی ہدایت کی ۔تاج محمد خان ترند نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کے مطابق ہر یونین کونسل میں کھیلوں کے میدان اور سہولیات بنائیں جائیں گے جس سے نوجوان طبقے کو کھیلوں کی طرف راغب کریں گے جس سے وہ غلط سرگرمیوں سے بچا جاسکے گیں۔آخر میں تاج محمد خان ترند اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اکرم نے کھلاڑیوں میں کیش پرائز ،سرٹیفیکیٹ،اور ٹرافیاں تقسیم کی۔*