شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔شعیب اختر نے فلم کی جھلک انسٹاگرام پرشیئر کی اور بتایا کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں وہ حقائق بھی دکھائے جائیں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آسکے۔سابق کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی فلم کیوفلم پروڈکشن تیار کر رہا ہے اور اس کی ڈائریکشن ایم فراز قیصر دے رہے ہیں۔

 

شعیب اختر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ یہ فلم پاکستان کے کسی بھی کرکٹر پر بنائی جانے والی پہلی عالمی فلم ہوگی۔واضح رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

تعارف: newseditor