ڈیوڈ وارنر کو کپتان نہ بنانے پر عائد تاحیات پابندی اٹھائی جائے،ایلن بارڈر

سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بورڈر کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو کپتان نہ بنانے پر عائد تاحیات پابندی اٹھائی جائے۔یک بیان میں ایلن بورڈر نے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر پر سخت پابندی لگائی گئی، اب اسے ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں کہ ہر ٹیم وہی کچھ کرتی ہے جو ہم کرتے ہوئے پکڑے گئے۔آسٹریلیا کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ تمام کپتان اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ وہ ایسا نہیں کرتے تھے۔

 

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ڈیوڈ وارنر کو مستقبل میں کپتان نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

تعارف: newseditor