آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے شروع ہوگا

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے لیڑر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، اعجاز الرحمن نے کہاکہ آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم جولائی سے شروع کردی گئی ہے۔

تعارف: newseditor