دورہ نیدر لینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

 

دورہ نیدر لینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا، روٹرڈم روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست سے تک لاہور میں لگایا جائے گا۔تمام کھلاڑی 5 اگست کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں رپورٹ کریں گے، کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور اور این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے۔قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے نیدر لینڈز روانہ ہوگا، پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست کو روٹر ڈم میں شروع ہوگی۔

تعارف: newseditor