ڈاکٹر نے سرجری کا کہا ہے، کے پی ایل کے سارے میچ نہیں کھیل سکوں گا، آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں بڑے زبردست پلیئرز ملے اور اس کا آغاز بڑا اچھا رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل کا دوسرا سیزن بھی کامیاب ہوگا، کوشش کروں گا بیٹنگ میں ایکشن دکھاؤں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے سرجری کا کہا ہے اسی لئے سارے میچ نہیں کھیل سکوں گا، اس بار ڈرافٹنگ میں نئے پلیئرز کو لیا ہے تاکہ انہیں موقع دیا جاسکے۔

تعارف: newseditor