کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کاآغاز مایوس کن رہا اور اسے بارباڈوس کی ٹیم کے ہاتھوں پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،بارباڈوس کی ٹیم نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو پندرہ رنز سے شکست دیدی، پاکستانی ٹیم کی کپتان بسمہ نے ٹاس جیت کر پہلے بارباڈوس کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا ڈالے، بارباڈوس کی جانب سے کائیسیا نائٹ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان ہیلے میتھوز نے 51 رنز بنائے
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے دو اور ڈائنا بیگ نے ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ پندرہ رنز کے فرق سے ہار گئی، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار پچاس رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ قابل ذکر رہیں ، بارباڈوس کی جانب سے شامیلا کونل، عالیہ علینہ ، ہیلے میتھوز اور ڈینڈرا ڈوٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، بارباڈوس کی جانب سے عالیہ ولیمز، ایلیسا سکینٹلبری، شانیکا بروس، ترشان ہولڈر نے بارباڈوس کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔