ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ڈاکٹر نے کامن ویلتھ گیمز میں تھرو کرنے کے لیے فٹ قرار دے دیا۔ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کیمبرج یونیورسٹی اسپورٹس کلب میں ٹریننگ شروع کردی ہے، ٹریننگ سے قبل انہوں نے اپنی کہنی کی انجری کا تفصیلی چیک اپ کرایا تھا۔
کیمبرج یونیورسٹی اسپورٹس کلب نے ارشد ندیم کو اعزازی ممبرشپ دے دی، ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی نگرانی میں ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ٹریننگ کی۔ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈل کے حصول کے لیے پر امید ہیں۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نےامریکا میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔