انیلہ جنیداورمحمد اویس نے راولپنڈی آرچری چیمپئن شپ میں گولڈمیڈلز اپنے نام کرلیے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)انیلہ جنیداورمحمد اویس نے راولپنڈی آرچری چیمپئن شپ میں گولڈمیڈلز اپنے نام کرلیے، خواتین میں لیلی’ خانم جبکہ مرد آرچرز میں نوید صادق نے سلورمیڈلز حاصل کیے۔ ڈی اوسپورٹس عبدالوحیدبابرنے ڈی ایس اوشمس توحید عباسی ،راولپنڈی ڈویژن آرچری ایسوسی ایشن کے صدرزاہداعوان، کوچز محمد اعجاز اور راحت سلطانہ کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔ راولپنڈی ڈویژن آرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام، یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس (YES) ویلفیئرسوسائٹی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے تعاون سے ڈویژنل پبلک سکول اینڈکالج میں راولپنڈی آرچری چیمپئن شپ منعقد ہوئی، جس میں مرد وخواتین آرچرز کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

 

خواتین آرچرز میں انیلہ جنید نے پہلی،لیلی’ نے دوسری،زارہ نے تیسری اور رمشا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ مرد آرچرز میں محمداویس نے 596پوائنٹس کیساتھ اول، نوید صادق نے 582پوائنٹس کیساتھ دوم، سعد نے 556پوائنٹس کیساتھ سوم اور فیضان خٹک نے 362پوائنٹس کیساتھ چہارم پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ٹرائلز کے ذریعے پنجاب گیمز کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی آرچری ٹیموںکاانتخاب بھی عمل میں لایاگیا۔

تعارف: newseditor