کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی نیوزی لینڈ کی جانب سے 17ویں اور 18 ویں منٹ میں لگاتار دو گول انگلس نے ,43 ویں منٹ میں تھمس نے, کھیل کے آخری منٹ میں لین نے گول سکور کئے.جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد فیلڈ گول غضنفر علی نے سکور کیا
واضع رہے نیوزی لینڈ ورلڈ رینکنگ نمبر پر 9ویں پر ہے جبکہ پاکستان کی ورلڈ رینکنگ 18 ویں نمبر کی ہے.پاکستان اپنا تیسرا میچ 3 اگست کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا

تعارف: newseditor