کامن ویلتھ گیمزایتھلیٹس کے جیولین تھرو مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ارشدندیم برمنگھم پہنچ گئے لندن سے برمنگھم پہنچے پر ارشد ندیم کو گیمز کے ویلکم سینٹر لیجایا گیاجہاں ان کا کاکوویڈ ٹیسٹ لیا گیا جوکہ نیگیٹیو آیا رجسٹریشن کاعمل مکمل ہونے کے بعد ارشد ندیم ڈاکٹر اسد عباس اور ارشدستار کے ہمراہ شیکلٹن ولیج برمنگھم پہنچے جہاں قومی دستے کے ڈپٹی سی ڈی ایم میجر (ر) ماجد وسیم نے ان کااستقبال کیا اس موقع پر ارشد ندیم کاکہنا تھا کہ انجریز کے ایک سال بعد امریکہ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں حصہ لیااور 86.16 میٹر تھرو کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کی
ارشدندیم کامزید کہنا تھا کہ وہ ورلڈ چیمپئین شپ میں اپنی کارکردگی سے مطمیئن ہیں اورکامن ویلتھ گیمز کیلئے بھرپورتیاریاں کی ہیں اس ضمن میں قومی دستے کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسدعباس اور ارشد ستار میری بھرپورمعاونت کررہے ہیں واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں 5 اگست کوجیولین تھرو کے کوالیفائی راؤنڈز جبکہ 7 اگست کو فائنل راؤنڈ ہوگاارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں قوم سے اپنی کامیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے