خواتین بیڈمنٹن و ٹیبل ٹینس وسمرٹریننگ کیمپ اختتام پذیر

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خواتین بیڈمنٹن وٹیبل ٹینس سمرٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگئی، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ بیڈمنٹن ہیڈ کوچ بشری، نیشنل کوچ حیات اللہ اور ملک فراز ، ٹیبل ٹینس کوچ آمنہ اورابصار علی بھی موجود تھیں ، صوبائی محکمہ کھیل کے زیراہتمام لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کیلئے بھی سمر کیمپس کا انعقاد کیاگیا جس کے پہلے مرحلے میں ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے پچاس سے زائد کھلاڑیوں کو چناروں کے شہرایبٹ آباد میں کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی ٹریننگ دی گئی

 

ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی طرح لڑکیوں کو بھی سمر ٹریننگ کیمپ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کرنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں کیمپ میں 25 بیڈمنٹن اور 25 لڑکیوں نے ٹیبل ٹینس میں حصہ لیا سمر ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کی مہارتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ قومی اور صوبائی سطح پر صوبے کے لئے اعزازات جیتنے کی قابل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس لڑکیوں کو تمام کھیلوں کے برابر مواقع فراہم کر رہے ہیں جن سے وہ بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔، کیمپ کے انعقاد سے نہ صرف قومی کھلاڑی بلکہ جونیئرز کو بھی آگے نکلنے کے مواقع ملیں گے کوچز کی مسلسل محنت سے نجوان بچے وبچیاں ملکی و بین الاقوامی سطح پرملک وقوم کانام روشن کریں گے اس موقع پر کوچز بشری ،حیات اﷲ اور فراز کا کہنا تھا ٹریننگ کے دوران لڑکیوں کی فزیکل فٹنس اور بیسکس ٹیکنیکس پر توجہ دی گئی اور اس کے علاوہ میچز بھی منعقد کئے گئے جس سے جونیئر کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا تربیتیکیمپ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان کی ہدایات کی روشنی میںلگایا گیا ہے جس کی نگرانی ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کی۔

تعارف: newseditor