برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز بیڈمنٹن کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے چاروں کھلاڑی راؤنڈ آف 32 میں شکست کے بعد سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے ۔
ویمنز سنگلز میں پاکستان کی ٹاپ پلیئر ماحور شہزاد اور بھارت کی اکارشی کشیاپ کے درمیان پہلے گیم میں زبردست مقابلہ ہوا، کبھی ماحور برتری لیتیں تو کبھی اکارشی، سنسنی خیز مقابلہ 22-20 سے بھارتی پلیئر کے نام رہا ۔ دوسرے گیم میں ماحور فٹنس مسائل کا شکار رہیں اور انجرڈ ہو کر میچ سے دستبردار ہوگئیں۔
کامن ویلتھ گیمز،بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد بھارتی حریف کیخلاف میچ کے دوران گر پڑیں ٹخنے پر چوٹ کی وجہ سے میچ سے دستبردار#MahoorShahzad #CommonwealthGames2022 #Badminton #PAKvIND pic.twitter.com/5QBub3zhZY
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) August 5, 2022
ان سے قبل مراد علی نے سنگاپور کے ہینگ ٹے کے خلاف فائٹ کی مگر 0-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عرفان سعید بھٹی کو راؤنڈ آف 32 میں ملائیشین پلیئر نے شکست دی ۔اس کے علاوہ غزالہ صدیق جمیکا کی پلیئر کے خلاف ناکام رہیں۔یوں بیڈمنٹن سنگلز میں پاکستان کے تمام پلیئر ناکام رہے۔