کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی جانب سے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ نے کہا ہے کہ اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتا، 7 سال سے جیتنے کی کوشش کررہا تھا، پوری قوم نے میری جیت کے لئے دعائیں کیں، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
کامن ویلتھ گیمز ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ اتنا وزن اٹھانا آسان نہیں ہوتا، 12 سال کی محنت کے بعد یہ کر پایا، اس جیت کو اپنے والد کے نام کرتا ہوں جنہوں نے میرے لئے بہت محنت کی، وہ مجھے گھر میں ٹریننگ کراتے ہیں، میرے والد بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹر تھے اور بھائی بھی اس کھیل میں ہیں، اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا کہ سٹیڈیم میں اتنے پاکستانی آئے ہوں، انہوں نے بہت سپورٹ کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
خیال رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز 2022 ء میں 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔