پشاور( سپورٹس رپورٹر)دوسری پشاور اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ13 اگست کو پشاور میں منعقد ہوگی جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے سیکرٹری وقار آفریدی نے کہا کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں 13 سے 14 اگست تک پشاور میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں جونئیر و سینیر دونوں کیٹیگریز کے کھلاڑی حصہ لے گے جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان اورصدر خیبر پختونخوا اولمپکس ایسوسی ایشن وا سابقہ صوبائی وزیر سپورٹس سید عاقل شاہ بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔
انہوں نے کہا سید عاقل شاہ کے ویژن کے مطابق اور انکی ہدایت کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہر کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں سابقہ صوبائی وزیر سپورٹس سید عاقل شاہ یوم آزادی کی خوشیاں تمام کھلاڑیوں کیساتھ مل کر منائیں گے اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے تمام ممکنہ مواقع فراہم کریں گے یوم آزادی کے موقع پر کھلاڑیوں کے لئے بھی خصوصی پیغام دیا ہے کہ وہ آزادی کی خوشیوں میں سب کو شامل کریں اور ہم انہیں یوم آزادی کے حوالے سے کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل ہونے مواقع فراہم کررہے ہیں تا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں انہوں نے کہا کہ ونر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد ہے جتنے بھی ہمارے نوجوان نسل ہے وہ منشیات اور نشے کی پہنچ سے دور ہوسکے اور انکو حکومتی سطح پر کھیل کے زریعے دینی اور دنیاوی تعلیم کی حصول پہنچ سکے انکا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ زہنی نشوونما کے لیے کھیل بہت ضروری ہے اور انکی کوشش ہے اس طرح کے مقابلے ہر یونین کونسل کے سطح پر منعقد کیے جائے گے تاکہ ہر نوجوان کھلاڑی اس میں حصہ لے سکے۔