انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے، شجر عباس بھی وطن واپس آگئے ہیں۔ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔وطن واپسی پر کامن ویلتھ گیمز میں میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹس پر پھول نچھاور کئے گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج وطن پہنچیں گے۔

تعارف: newseditor