تیسرا ون ڈے، پاکستان کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان جاری تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم 49.4 اوورز میں 206 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد نیدرلینڈز کی ٹیم کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف ملا ہے، کپتان بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 91 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھا سکور کرنے میں ناکام رہا

 

اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق دو، فخر زمان چھبیس، آغا سلمان چوبیس، خوشدل شاہ دو، محمد حارث چار، محمد نواز ستائیسں، محمد وسیم جونیئر گیارہ، نسیم شاہ تین، زاہد محمود نو اور شاہنواز دھانی بغیر کوئی سکور بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈی نے تین، ویون کنگما نے دو جبکہ آریان دت، شیراز احمد اور لوگن وین بیک ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

تعارف: newseditor