نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے 4 رکنی وفد نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا، پی سی سبی حکام نے تیاریوں کے حوالے سے مہمان وفد کو بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد نے قذافی سٹیڈیم دورہ کے موقع پرسیزیز کی تیاریوں کا جائزہ لیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )حکام کی جانب سے سکیورٹی ٹیم کو سیریز کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ریگ ڈیکاسن، سائمن لیسلے،گریگ مین اور ہیتھ مل 4 رکنی سکیورٹی وفد میں شامل ہیں۔
سکیورٹی وفد کراچی کے بعد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہے، سکیورٹی وفد قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد سیف سٹی اتھارٹی کا بھی دورہ کرے گا، اس موقع پر سکیورٹی حکام مہمان وفد کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دسمبر میں 2 ٹیسٹ اور3 ون ڈے میچز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔