سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کی سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی کموڈور ساجد حسین سے ملاقات

لاھور(سپورٹس لنک رپورٹ )سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کی سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی کموڈور ساجد حسین سے ملاقات، چوتھے چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں سمیت پاکستان ہاکی کی ترویج و ترقی کے منصوبوں پر بات چیت تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد نے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کی قیادت میں سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی کموڈور ساجد حسین (ستارہ امتیاز، ملٹری) سے پاکستان نیوی سٹیشن ہیڈ کوارٹرز لاھور میں ملاقات کی۔پی ایچ ایف وفد میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن میجررجاوید ارشد منج، لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اور سپورٹس انالسٹ سید علی عباس شامل تھے۔

 

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے سٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور ساجد حسین کو پاکستان ہاکی کی ترویج و ترقی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ سٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور ساجد حسین نے پی ایچ ایف حکام کو چیف آف نیول سٹاف ہاکی کپ کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ چیف آف نیول سٹاف ہاکی کپ کے انعقاد کےحوالہ سے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے پی ایچ ایف کی جانب سے ٹیکنیکل سپورٹ کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کی جانب سے کرائے جانے والے اس شاندار ایونٹ میں ملکی سطح کے ٹاپ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے یکساں مواقع فراہم ھوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی کے ٹاپ لیول ٹورنامنٹس میں شمار اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کے لئے بیش قیمت انعامات کے تسلسل سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ھوتی ہے۔ انہوں نے سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی کموڈور ساجد حسین کو قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے حوالہ سے منصوبہ جات پر بھی بریفنگ دی۔ کموڈور ساجد حسین (ستارہ امتیاز ، ملٹری) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کو نیوی کی جانب سے قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے حوالہ سے اقدامات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پی ایچ ایف حکام کی سٹیشن ہیڈ کوارٹرز پاکستان نیوی آمد پر شکریہ ادا کیا

تعارف: newseditor