کیرن پولاڈ، ڈیوڈ ملر، کرس لیان کی ابوظبی ٹی 10 میں شرکت کی تصدیق


کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ رواں موسم موسم سرما میں نئی رنگینیوں کے ساتھ لوٹ رہا ہے جس میں ڈوین براوو ، کیرون پولارڈ ، کرس لین اور ڈیوڈ ملر رواں سال ابوظبی ٹی 10 آئیکون کھلاڑی کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔براوو کو دہلی بلز نے برقرار رکھا ہے ، جبکہ لین میزبان شہر کی فرنچائز ٹیم ابوظبی میں میں سرفہرست ہیں۔ بنگلہ ٹائیگرز نے شکیب الحسن کا انتخاب کیا ہے، داسن شانکا چنئی بریوز اسکواڈ کا حصہ ہیں اور دو بار کی فاتح ناردرن واریئرز نے وانندو ہاسارنگا کو برقرار رکھا ہے. موجودہ چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز نے ٹرافی کے دفاع سے قبل اسٹار کپتان آندرے رسل کو اپنا آئیکون کھلاڑی کے طور پر لیا ہے۔

رواں سال امریکہ کی دو نئی فرنچائزز بھی متعارف ہورہی ہیں ۔ نیو یارک اسٹرائیکرز اور مورس ویل ایس اے ایم پی آرمی۔ نیو یارک اسٹرائیکرز نے پولارڈ کو ے جبکہ مورس ویل ایس اے ایم پی آرمی نے ملر کو آئیکون کھلاڑی کے طور پر چنا ہے۔وائٹ بال کرکٹ کی تاریخ کے سب سے تباہ کن اور کامیاب کھلاڑیوں میں سے ایک پولارڈ نیو یارک اسٹرائیکرز میں انگلینڈ کے 2019 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ایون مورگن کے ساتھ کھیلیں گے ۔
مورس ویل ایس اے ایم پی آرمی میں آئی پی ایل کی حالیہ فاتح گجرات ٹائٹنز کے ساتھ اپنے ہم وطن ملر کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ اور اینرچ نورٹیج نے معین علی اور شمرون کے ساتھ پلاٹینیم کھلاڑی کے طور دستخط کئے ہیں۔

ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا ہے کہ "مجھے امریکہ سے مورس ویل اسمپ آرمی اور نیو یارک اسٹرائیکرز کو اپنے ابوظبی ٹی 10 گھرانے میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔
لیگ کے لئے ہمارا مقصد ابوظبی ٹی 10 کو بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر پرایک غیر معمولی ایونٹ کے طور پر جگہ دینا ہے اور شائقین کی تعداد میں اضافہ کرنا تھا ہمیں دنیا بھر میں دیکھنے والوں کی تعداد 34 کروڑ 20 لاکھ کے قریب ہوچکی ہے۔ امریکہ سے 2 نئی ٹیموں آنے سے ہم ٹورنامنٹ کو کامیابی سے فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ براعظموں میں کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔

ہمیں رواں سیزن میں آئیکون اور پلاٹینم کھلاڑیوں کے طور پر بڑے کھلاڑیوں کو جمع کرنے پر فخر ہے امید ہے کہ ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کو شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد دیکھنے اسٹیڈیم آئے گی۔
نیویارک اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ نے کہا کہ وہ ٹی 10 کے سفر کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں اور وہ واقعی اس سیزن کے شدت سے منتظر ہیں نیو یارک اسٹرائیکرز ابوظبی ٹی 10 کا جذبہ پورا کرنے میں اپنے قدم آگے بڑھائے گی ابوظبی ٹی 10 کرکٹ کیلنڈر کے بہترین ایونٹس میں سے ایک ہے اور مجھے یقین ہے کہ نیو یارک اسٹرائیکرز ٹورنامنٹ میں مزید رنگ بھردے گی۔

مورس ویل سمپ آرمی کے مالک رتیش پٹیل نے کہا ہے کہ یہ اسمپ آرمی کے لئے ایک نئے اور دلچسپ باب کا آغاز ہے. ابوظبی ٹی 10 ایک انوکھا اور انتہائی مسابقتی مقابلہ ہے جو دنیا بھر کے صف اول کے کھلاڑیوں کو یکجا کرتا ہے یہ ہمیں دنیا کے کچھ بہترین کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کرنے اور اپنے آپ کو آزمانے کا بہترین موقع دیتا ہے۔ وہ اس سیزن کے شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ابوظبی ٹی 10 کا چھٹا سیزن 23 نومبر سے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس فائنل 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

رواں سال کے سفر میں 6 ٹیموں کے علاوہ امریکہ سے تعلق رکھنے والی 2 نئی ٹیمیں نیو یارک اسٹرائیکرز اور مورس ویل ایس اے ایم پی آرمی بھی شامل ہوں گی یوں رواں سال 8 ٹیموں میں مقابلہ ہوگا۔ جنہیں 10 اوور کی اننگز کھیلنا ہوگی۔ابتدائی آئیکون اور پلاٹینم کھلاڑیوں کے انتخاب اور برقرار رکھے جانے کے بعد 8 فرینچائز میں بہت زیادہ اسٹار کھلاڑی نظر آئیں گے۔

تمام 8 اسکواڈز حتمی شکل دینے کے لئے 26 ستمبر کو ابوظبی میں کھلاڑیوں کا چناؤ ہوگا جہاں ہرایک ٹیم ایک بین الاقوامی ابھرتا کھلاڑی اور یواے ای کے 3 کھلاڑیوں کو منتخب کرے گی۔ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے تحت تمام 8 ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن میں ہر ایک ٹیم سے مقابلہ کرے گی جن میں سے 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف میں جائیں گی جس کے بعد کوالیفائرز اور ایک ایلیمینیٹر کا میچ ہوگا جس میں 2 فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

تعارف: newseditor