ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق ریسلر اور 3 بچوں کی ماں سارہ لی 30 برس کی عمر میں چل بسیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015 میں ریئلٹی ٹی وی سیریز Tough Enough کی فاتح سارہ لی کی والدہ نے ایک فیس بک پوسٹ میں بیٹی کی موت کی اطلاع دی، سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔رپورٹس کے مطابق سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نے ریٹائرمنٹ کے بعد 2017 میں ریسلر ویسٹن بلیک جن کا اصل نام کوری جیمز ہے سے شادی کی تھی جن میں سے ان کے تین بچے ہیں۔