پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی کے ایڈوائزری پینل کی زیرنگرانی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔وہ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کے 17 اور 19 اکتوبر کو بالترتیب انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے، جہاں ان کی میچ فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
شاہین شاہ مکمل فٹ ہو گئے، 15 اکتوبر کو برسبین میں ٹیم کو جوائن کرینگے، پاکستان کے 17 اور 19 اکتوبر کو بالترتیب انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کے لیے دستیاب ہونگے#shaheenafridi ,#T20WC2022 pic.twitter.com/G7q8IxsU0w
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) October 11, 2022
انہوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ کھیل سے دور رہنا ان کے لیے آسان نہیں تھا، اس دوران وہ کئی دلچسپ اور سنسنی خیز میچز نہیں کھیل سکے۔شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے چھ سے آٹھ اوورز پھینک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ وہ نیٹ میں بالنگ اور بیٹنگ کررہے ہیں مگر میچ انورینمنٹ کا کوئی نعمل البدل نہیں اور وہ اس ماحول میں واپسی کے لیے مکمل تیار ہیں۔دوسر ی جانب، فخر زمان بھی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ لندن سے برسبین پہنچیں گے۔ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کے ٹریول ریزرو کا حصہ ہیں۔ اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ بالنگ کوچ عمر رشید بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ فخر زمان وہاں ٹیم ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کی زیرنگرانی اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔