سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے لیے حکومت نے ہاکی فیڈریشن کو شرکت سے روک دیا۔ہاکی کے معروف ایونٹ سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کو این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے۔حکومت نے ہاکی کے معاملات دیکھنے کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر رکھی ہے، کمیٹی کا فیصلہ آنے تک کسی بھی شخص یا ٹیم کو این او سی نہیں دیا جائے گا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور خزانچی محمد اخلاق کو عہدوں سے فارغ کر دیا تھا۔پی ایس بی کے ڈائریکٹرنیشنل فیڈریشنزمیاں سیدواحد نے ڈی جی کرنل (ر) آصف زمان کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہاکی فیڈریشن کے انتخابات 15مئی 2018 کو ہوئے تھے جن میں صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری شہباز احمدسنیئر اورخزانچی محمداخلاق 4سال کیلئے منتخب ہوئے تھے اور 2019 میں شہباز سینئر کے مستعفی ہونے پر آصف باجوہ کو بطور سیکرٹری پی ایچ ایف نامزد کیا گیا تھا۔