آئی سی سی نے اینٹی کرپشن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اماراتی کرکٹرز کو کرپٹ کرنیوالے بھارتی شہری میہر چیاکر پر 14 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پیدا ہونے والے میہر چیاکر کو آئی سی سی نے مختلف مواقعوں پر میچز فکس کرنے کے الزام میں 14 سال کی پابندی عائد کی ہے جس میں اسے اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 دفعات کی خلاف وزری کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ مہیر چیاکر 2019 میں عجمان میں کھیلی گئی زمبابوے اور یو اے ای کی سیریز میں قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا اورمیچز فکس کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری نے کنییڈا گلوبل ٹی 20 میں بھی اینٹ کرپشن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسایا جبکہ اماراتی کرکٹرز قدیر خان اور غلام شبیر کو اپنے جال میں پھنساکر فکسنگ کی پیشکش کی۔