قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز سہ ملکی سیریز میں اپنا تیسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جس میں اسے کیویز کے ہاتھوں یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سکواڈ آج آرام کرے گا، پاکستان سہ فریقی سیریز میں اپنا آخری لیگ میچ کل بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا، سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor