سمارٹ بال سے گیند بارے سب کچھ جان سکیں گے، وسیم اکرم

آئی ایل ٹی 20 اپنے پہلے سیزن میں سمارٹ بال متعارف کرارہا ہے یہ ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جس کی مدد سے گیند سے متعلق اعدادوشمار اکٹھے کئے جائیں گے۔ پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم سمارٹ بال متعارف کرانے کو سراہا ہے ان کا کہنا ہے کہ "یہ کچھ نیا ہے، کچھ دلچسپ ہے، کچھ مفید ہے۔ ایک باؤلر کی حیثیت سے آپ اندازہ لگاسکیں گے کہ گیند کس طرح سوئنگ کرے گی یا کسی خاص پچ پر کیسا ردعمل دے گے انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد آپ گیند کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اگلے میچ کو بہتر بناسکتے ہیں۔ ایک کمنٹیٹر کی حیثیت سے میں سوئنگ، پچ سے رفتار، ہوا میں گھماؤ دیکھتا ہوں۔ یہ ٹیکنالوجی نئی ہے اور اس سے بہت مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ آئی ایل ٹی 20 کا پہلا سیزن جنوری فروری میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor