آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے نمیبیا کی ٹیم کو سات رنز سے شکست دیکر تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ میچ میں کسی ٹیم کیخلاف کامیابی حاصل کرلی، متحدہ عرب امارات کی اس جیت کے ساتھ نمیبیا کی ٹیم سپر 12 مرحلے تک کوالیفائی کرنے سے ناکام ہو گئی ہے جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم نے سپر12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، نیدرلینڈز کو کوالیفائی کرنے کیلئے یو اے ای کی جیت ضروری تھی
تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز سکور کئے، محمد وسیم نے 50 جبکہ کپتان چنڈنگاپوئل رضوان نے 43 کی اننگز کھیلی، نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویز، برناڈ اور بین شیکونگو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا پائی اور میچ سات رنز کے فرق سے ہار گئی، ڈیوڈ ویز نے 55 جبکہ روبن نے پچیس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے باسل حمید اور ظہور خان نے دو دو جبکہ جنید صدیقی، کارتھیک اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، محمد وسیم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔