پہلا سیمی فائنل، بابر اعظم کی نصف سنچری، پاکستان کا ہدف کا تعاقب بغیر کسی نقصان کے جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دیا ہے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان نے12.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے103 رنز بنالیے ہیں۔بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی ہے جبکہ محمد رضوان اپنی نصف سنچری کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔

error: Content is protected !!